پاکستان کی سب سے بڑی لائف انشورنس کارپوریشن، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان (SLIC) نے ملک کے معروف ڈیجیٹل لائیوسٹاک پلیٹ فارم مال مویشی ای-اسٹور )پرائیویٹ لمیٹڈ( کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ اس شراکت داری کے تحت مال مویشی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر خصوصی لائف انشورنس پراڈکٹس متعارف کیے جائیں گے، جن سے پاکستان کے مویشی پالنے والے کساںوں کو پہلی بار ان کی ضروریات کے مطابق انشورنس کوریج کی خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔
ان سہولیات سے مال مویشی ای-اسٹور )پرائیویٹ لمیٹڈ( پر موجود تقریباً 50,000 سے زائد صارفین استفادہ حاصل کر سکیں گے ۔ اس وقت ان کسانوں کو لائف انشورنس کی فقط محدود سہولیات تک رسائی حاصل ہے ، حالانکہ وہ اپنی زرعی سرگرمیوں میں نمایاں مالی خطرات کا سامنا کرتے ہیں۔
اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ڈویژنل ہیڈ (بینکاشورنس) راجہ عبد الوحید کا کہنا ہے کہ "یہ شراکت داری پاکستان کی زرعی کمیونٹی تک لائف انشورنس کی سہولیات کو وسعت دینے کی جانب ایک اہم انقلابی قدم ہے"مال مویشی کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور کسان کمیونٹی کی گہری سمجھ بوجھ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم جدید انشورنس سہولیات فراہم کرسکیں گے، جو مویشی پالنے والے کسانوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کریں گی ۔"
اس پلیٹ فارم پر انشورنس سہولیات کو مویشیوں کی خرید و فروخت کے ساتھ منسلک کیا جائےگا، جس سے زرعی کاروباراورمالیاتی تحفظ کے لیے ایک جامع نظام تشکیل دیا جائے گا۔
اس تعاون میں ڈیٹا شیئرنگ کے مربوط پروٹوکولز شامل ہوں گے تاکہ درست خطرے کی جانچ اور قیمتوں کا تعین ممکن ہو سکے۔ مال مویشی پلیٹ فارم اس مقصد کے لیے مستند کسانوں کا ڈیٹا فراہم کرے گا۔
مال مویشی ای-اسٹور)پرائیویٹ لمیٹڈ( کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نبیل عرفان نے کہا کہ
" ہمارے مویشی پالنے والے کسانوں کو بھی وہی مالی تحفظ ملنی چاہیے جو کہ شہری طبقہ کو حاصل ہے ۔ اسٹیٹ لائف کے ساتھ یہ شراکت داری ہمیں زرعی خاندانوں کو جامع تحفظ فراہم کرنے کا موقع فراہم کرے گا جس سے پاکستان کے زرعی شعبے کو مزید ترقی کے مواقع ملیں گے ۔"
پاکستان کا زرعی شعبہ ملک کی افرادی قوت کا تقریباً %42 روزگار فراہم کرتا ہے اور قومی معیشت میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے باوجود، کسانوں کو بنیادی مالیاتی سہولیات، بشمول لائف انشورنس، تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ شراکت داری ٹیکنالوجی کے استعمال اور کسانوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کی گئی پراڈکٹس کو متعارف کر کے اس خلا کو پُر کرنے کا عظم رکھتی ہے۔
اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے بارے میں:
SLICلائف انشورنس اور اثاثہ جات کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا لائف انشورنس کا ادارہ ہے ۔ اس کا قیام 1972 میں لائف انشورنس نیشنلائزیشن آرڈر کے تحت عمل میں آیا۔ ادارہ پاکستانی معاشرے کے ہر طبقے تک انشورنس کی سہولیات پہنچانے اور پالیسی ہولڈرز سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے پُرعزم ہے۔ اس کا مرکزی دفتر کراچی میں واقع ہے اور اس کےذیلی دفاتر پورے ملک میں موجود ہیں۔
مال مویشی ای-اسٹور پر)ائیویٹ لمیٹڈ( کے بارے میں:
مال مویشی ای-اسٹور )پرائیویٹ لمیٹڈ( پاکستان کا معروف ڈیجیٹل لائیواسٹاک مارکیٹ پلیٹ فارم چلا رہا ہے، جو زرعی شعبے کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سہولیات فراہم کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم کسانوں، تاجروں، خریداروں اور دیگر زرعی اسٹیک ہولڈرز کو شفاف قیمتوں اور مؤثر لین دین کے ذریعے جوڑتا ہے۔ کمپنی کا صدر دفتر کراچی میں ہے اور یہ پاکستان بھر میں 50 ہزار سے زائد مویشی پالنے والے کسانوں کو سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
رابطہ برائے میڈیا:
مارکیٹنگ ٹیم
[email protected]
www.farmershub.io