Preloader
State Life Ins.

صنف آہن

کم از کم عمر کی حد: 18
زیادہ سے زیادہ عمر کی حد: 64

ہمارے معاشرے میں خواتین کا اہم کردار ہے۔ گھریلو ہوں  یا پیشہ ور دونوں ، خواتین ہمیشہ اہم ترین ستونوں میں سے ایک ثابت ہوتی ہیں۔ لیکن ان کے ایک اہم پہلو کو نظرانداز کیا جاتا ہے جو کہ صحت ہے۔ حالیہ برسوں میں دنیا بھر میں کسی بھی دوسری بیماری کے مقابلے میں خواتین میں کینسر سے زیادہ معذوری سے دیکھی جارہی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق 2020 میں دنیا بھر میں 2.3 ملین خواتین میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔

    Family

    گزشتہ ایک دہائی کے دوران میڈیکل سائنس کی ترقی اور ٹیکنالوجی کی بہتری نے ہمیں کینسر کی روک تھام اور علاج کرنے کے قابل بنایا ہے خاص طور پر جب ابتدائی مرحلے میں تشخیص ہو جائے۔ لیکن پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں اگلا بڑا مسئلہ عالمی مہنگائی کی وجہ سے علاج کی بڑھتی ہوئی لاگت ہے۔
    اس بیماری سے نمٹنے اور ہماری خواتین کو جدید ترین صحت کی دیکھ بھال کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان نے خواتین کے لیے کینسر سے بچاؤ کا ایک منصوبہ بنایا ہے جسے SINF-E-AHAN کینسر پروٹیکشن پلان (SACP) کہا جاتا ہے۔ 

    18 سے 64 سال تک کی کوئی بھی پاکستانی خاتون انتہائی سستے سالانہ پریمیم پر SACP حاصل کر سکتی ہے۔ SACP پالیسی سال کے دوران کینسر کی تشخیص پر بیمہ شدہ رقم کا 100 فیصد ادا کرتا ہے۔
    تفصیلات اور بینیفٹ پلان کے لیے براہ کرم منسلک بروشر دیکھیں۔

    پروڈکٹ کی تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

     

    Help Desk

    Learn More

    Policy Holder Login

    Learn More

    Call Center

    051-111-777-542