
کراچی – 20 نومبر 2025 : اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان (SLIC) کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ وزارتِ تجارت کے باضابطہ نوٹیفکیشن کے بعد سینیٹر سلیم ضیا کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔
جناب ضیاء ایس ایل آئی سی (SLIC) میں ایک ممتاز عوامی خدمت کا ٹریک ریکارڈ لائےہیں۔ انہوں نے 2015 سے 2021 تک پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے سینٹ (Senate) میں خدمات انجام دیں، اور وہ ایک عرصے سے اپنی قیادت اور حکمرانی کی مہارت کے لیے پہچانے جاتے ہیں۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر ہونے پرجناب ضیا کا کہنا تھا کہ وہ ایس ایل آئی سی کے بورڈ کی سربراہی کرنا اپنے لیے بڑے اعزاز کی بات سمجھتے ہیں” ۔ ’’ایک ایسے وقت میں جب تحفظ، صحت کی سہولیات اور مالی مضبوطی پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہیں، میں بورڈ اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر کارپوریشن کے مشن کو آگے بڑھانے، لاکھوں پاکستانیوں کے لیے اس کی خدمات کو مزید مضبوط کرنے اور ملک بھر میں اپنی کمیونٹیز کی بہتری کے لیے کام جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔‘‘
جناب ضیا کی تقرری کے ساتھ ساتھ حکومت نے بورڈ کی نگرانی کی صلاحیت کو مضبوط کرتے ہوئے جناب خاقان مرتضیٰ اور جناب شہریار افتخار خان کو بطور انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا ہے۔ یہ تقرریاں لائف انشورنس نیشنلائزیشن آرڈر 1972 (LINO) اور حالیہ اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز ایکٹ 2023 کی متعلقہ شقوں کے تحت کی گئی ہیں، جیسا کہ حکومتی نوٹیفکیشن میں بیان کیا گیا ہے۔
SLIC کے سی ای او جناب شعیب جاوید حسین نے اس تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ہم سینیٹر سلیم ضیا کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انڈیپینڈنٹ چیئرمین کے طور پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہمیں ان کے وسیع سرکاری شعبے کے تجربے اور عوام کی خدمت کے جذبے سے بھرپور فائدہ حاصل ہونے کی امید ہے۔ ان کی شمولیت، ہمارے نئے انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹرز کے ساتھ مل کر، بورڈ کی اسٹریٹجک سمت کو مزید مضبوط کرے گی، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ہم SLIC کی تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے، ڈیجیٹل خدمات کو بڑھانے، اور لاکھوں پاکستانی خاندانوں کے لیے مالی تحفظ کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔‘‘
اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان (SLIC) کے بارے میں:
1972 میں قائم ہونے والی اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان (SLIC) مالی استحکام اور اعتماد کی ایک مضبوط علامت کے طور پر جانی جاتی ہے۔ ملک کے سب سے بڑے سرکاری شعبے کے ادارے کے طور پر، جو زندگی اور صحت کی انشورنس فراہم کرتا ہے۔ ایس ایل آئی سی مسلسل ٹرپل اے درجہ بندی برقرار رکھے ہوئے ہے اور لاکھوں پاکستانیوں کا قابلِ اعتماد ادارہ سمجھا جاتا ہے۔۔پاکستان کی حکومت کی سرپرستی میں، ایس ایل آئی سی مالی تحفظ، سماجی بہبود اور معاشی شمولیت کے قومی اہداف کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ یہ پورے ملک میں افراد، خاندانوں اور کاروباری اداروں کو قابلِ رسائی، قابلِ اعتماد اور جامع زندگی اور صحت کی انشورنس خدمات فراہم کرتا ہے۔