پاکستان کے زرعی منظرنامے میں نمایاں تبدیلی لانے کے لیے، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان (SLIC) اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی (FFC) نے اشتراکِ عمل کرتے ہوئے ایک انقلابی مائیکرو انشورنس پروگرام متعارف کروایا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کے کسانوں کو مالی تحفظ فراہم کرنا اور زرعی شعبے میں پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔
تقریب میں ملک کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی جن میں ایف ایف سی کے بورڈ کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، انشورنس کمشنر ایس ای سی پی جناب مجتبیٰ احمد لوہدی اور ایف ایف سی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او جناب جہانگیر پراچہ اور دیگر نے شرکت کی۔ ایس ایل آئی سی کے سی ای او جناب شعیب جاوید حسین کے ساتھ دونوں اداروں کے سینئر نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے لیے جاری کردہ ایک بیان میں، عزت مآب وفاقی وزیر تجارت، جناب جام کمال خان نے کہا، "Statelife اور FFC کے درمیان یہ تعاون ہمارے زرعی مستقبل کو محفوظ بنانے کی جانب ایک جرات مندانہ قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ صرف افراد کی مالی کوریج کے بارے میں نہیں ہے؛ یہ ملک بھر میں ہماری کاشتکاری برادریوں کو بلند کرنے اور کسانوں کے لیے ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے بارے میں۔
اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان(SLIC) کے سی ای او شعیب جاوید حسین نے کہا:
''اس اشتراک کے ذریعے سونا سینٹرز کے کسانوں کو ایک سال کے لیے حادثاتی موت اور معذوری کی انشورنس فراہم کی جائے گی، جس کی تحفظ 10 لاکھ روپے تک ہوگی، اور یہ سہولت بغیر کسی اضافی قیمت کے دی جا رہی ہے۔ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان(SLIC) کی فراہم کردہ اس سہولت کے ذریعے کسانوں اور ان کے خاندانوں کو فوری مالی تحفظ حاصل ہوگا، جس سے زرعی انشورنس کو مقامی سطح پر مزید قابلِ رسائی بنایا جا رہا ہے اور یہ اقدام زرعی شعبے کو مضبوط بنانے اور معاشرے کو خودمختار کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔''
فوجی فرٹیلائزر کمپنی (FFC)کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر جناب جہانگیر پراچہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا:
''فوجی فرٹیلائزر کمپنی (FFC) میں ہم سمجھتے ہیں کہ کسان ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ یہ اقدام ہمارے کسانوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور غیر متوقع چیلنجز کے وقت انہیں مالی استحکام فراہم کرنے کے عزم کا مظہر ہے۔ سونا سینٹرز کے ذریعے انشورنس کو شامل کر کے، ہم ان لوگوں تک آسان اور مؤثر حل پہنچانا چاہتے ہیں جو ہمارے لیے سب سے زیادہ اہم ہیں —ہمارے کسان۔''
اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان(SLIC) اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی (FFC) کا یہ مائیکرو انشورنس پروگرام پاکستان کے زرعی شعبے میں دور رس اثرات مرتب کرے گا۔ اس جدید شراکت داری کے تحت فوجی فرٹیلائزر کمپنی (FFC) کے کسانوں تک براہِ راست رسائی کے نیٹ ورک ''سونا سینٹرز'' اوراسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان(SLIC)کے انشورنس حل فراہم کرنے کے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے کسانوں اور ان کے خاندانوں کے لیے قابلِ رسائی اور مؤثر مالی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ کھاد کی خریداری کے ساتھ مائیکرو انشورنس کو شامل کرنے سے اس عمل کو آسان بنایا گیا ہے تاکہ کسان اضافی رسمی پیچیدگیوں کے بغیر مالی تحفظ حاصل کر سکیں۔
اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان (SLIC) کے بارے میں:
اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان(SLIC)جو 1972 میں قائم ہوئی، انشورنس انڈسٹری میں ایک قابلِ اعتماد اور اعلیٰ معیار کا ادارہ ہے جو معاشرے کی بہتری کے لیے کوشاں ہے۔اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان (SLIC) نے 2023 میں 249 ارب روپے سے زائد کے کلیمز کی ادائیگی کی، جو پالیسی ہولڈرز کو مضبوط اور بروقت خدمات کی فراہمی کا مظہر ہے۔
فوجی فرٹیلائزر کمپنی (FFC) کے بارے میں:
1978 میں قائم ہونے والی فوجی فرٹیلائزر کمپنی پاکستان کی صفِ اوّل کی کھاد بنانے والی کمپنی ہے، جو جدید حل اور پائیدار طرزِ عمل کے ذریعے زرعی ترقی کو فروغ دینے اور کسان برادری کو خودمختار بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔